پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

نیا امریکی صدر کون ہوگا؟ہیلری کلٹن یا ڈونلڈ ٹرمپ؟ حیرت انگیز پیش گوئی کردی گئی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدارتی الیکشن میں 3 دن باقی رہ گئے ،بندر اور کتوں نے ٹرمپ کو ممکنہ امریکی صدر قرار دیدیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی صدارتی الیکشن کے حوالے سے جہاں ایک طرف لوگوں کا جوش وخروش عروج پر ہے، وہیں جانوروں کی مدد سے امریکا کے ممکنہ صدر کے بارے میں بھی پیش گوئیوں کا سلسلہ جاری ہے۔امریکی عوام صدر کس کو منتخب کرے گی ؟ اس کا فیصلہ آٹھ نومبر کو ہوگا لیکن بندر اور کتوں نے ٹرمپ کو ممکنہ امریکی صدر قرار دیدیا۔حال ہی میں چین میں بندر کی مدد سے ممکنہ صدر کا پتہ لگانے کی کوشش کی گئی، جس میں بندر نے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا ممکنہ صدر بننے کی پیشگوئی کی۔چین کے شیانہو ایکولوجیکل ٹورازم پارک نے اپنی ویب سائٹ پر کہنا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں کون صدر بننے گا؟ یہ معلوم کرنے کیلئے بندر سے رائے لی گئی اور یہ جاننے کے لئے ایک جانب ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن اور دوسری جانب ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر رکھی گئی۔جب بندر سے جب پوچھا گیا کہ 8 نومبر کو امریکی انتخاب میں کون جیتے گا تو بندر نے ٹرمپ کی تصویر پر لپکتے ہوئے تصویر کو پیار کیا۔خیال رہے کہ یہ وہی بندر ہے، جس نے رواں سال یورپین فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں پرتگال کی ٹیم کی کامیابی کی پیش گوئی کی تھی۔صرف یہی نہیں بلکہ امریکا میں بھی اسی طرز پر کتوں کی رائے بھی حاصل کی گئی اور ہیلری اور ٹرمپ سے مشابہہ چیو ٹوائز کو کتوں کے سامنے رکھا گیا، جس میں کتوں کی اکثریت نے ٹرمپ کے چیو ٹوائے کو منہ میں دبا کر اپنی پیشگوئی ٹرمپ کے حق میں دی۔مزید پڑھیں : امریکی صدارتی انتخابات، ٹرمپ کی حمایت میں اضافہ، ہیلری کی مقبولیت میں کمیامریکا میں صدارتی انتخابات میں تین روز رہ گئے ہیں، ہیلری کلنٹن اورڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے۔۔تازہ عوامی جائزوں میں ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ اور ہیلری کی حمایت میں کمی آئی ہے۔تازہ عوامی جائزوں کے مطابق ہیلری کی مقبولیت کے گراف میں کمی آئی ہے، ہیلری آٹھ ریاستوں میں اپنے حریف ٹرمپ سے آگے تھیں لیکن اب ان کی سبقت چار ریاستوں میں برقرار ہے۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…