برلن(آئی این پی)جرمنی میں رواں برس کے دوران رہائش کے متلاشی پناہ گزینوں کے خلاف ہونے والے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔جرمن میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ رواں برس کے دوران جرمنی میں رہائش کے متلاشی پناہ گزینوں کے خلاف ہونے والے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دوسری جانب جرمنی پہنچنے والے مہاجرین کی آمد میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ جرمنی کے وفاقی ادارہ برائے جرائم (BKA) نے اخبار نوئن اوسنابرکر کو بتایا کہ رواں برس جنوری سے اکتوبر تک پناہ گزینوں کے خلاف 832 حملوں کی شکایات پولیس کو موصول ہو ئی ہیں۔ گزشتہ برس اسی عرصے میں ایسے جرائم کی تعداد 637 تھی اور پورے سال میں ایک ہزار سے زائد حملے کیے گئے تھے۔ ادارے کے مطابق اب ایسے جرائم کی شرح میں بظاہر کمی رونما ہو چکی ہے۔ زیادہ تر حملوں میں انتہائی دائیں بازو کے افراد ملوث ہیں۔