جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

جمہوریت اسے کہتے ہیں!امریکی صدر کی تقریر کے دوران امریکی شہری کے ٹرمپ کی حمایت میں نعرے،اوباما کا حیرت انگیز ردعمل

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

واشنگٹن(این این آئی) امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں انتخابی ریلی سے باراک اوباما کے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی نے اچانک نعرے بازی شروع کردی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ دلچسپ صورتحال اس وقت دیکھنے میں آئی جب بارک اوباما ہلیری کلٹن کی انتخابی مہم سے خطاب کررہے تھے۔سیکورٹی اہلکار ٹرمپ کے حمایتی کو جلسہ گاہ سے باہر نکال نے کیلیے آئے تو بارک اوباما نے اس شخص کو مخاطب کرکے کہا پرامن احتجاج اور آزادی اظہار رائے کاسب کو حق حاصل ہے لیکن اس کایہ مطلب نہیں کہ دوسروں کی تقاریرمیں مداخلت کی جائے ۔اوباما نے کہا آپ ہمارے لیے قابل احترام اس لیے بھی ہیں کہ آپ عمررسیدہ اور دوسرا آپ کے حلیہ سے لگتا ہے آپ آرمڈ فورسز سروسز سے ریٹائرڈ ہوئے لہذا ٹرمپ کے حق میں نعرے جلسہ گاہ کے باہر جاکر لگائیے ۔یاد رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات میں تین دن باقی ہیں اورہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…