اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پٹھان کوٹ حملے کی کوریج پر این ڈی ٹی وی کی نشریات 24 گھنٹے کے لیے بند کر دی گئی ،پٹھان کوٹ میں ہونے والے حملے میں سات انڈین فوجی اور چھ حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے،انڈیا میں پٹھان کوٹ میں انڈین فضائیہ کے اڈے پر حملے کی کوریج پر سزا کے طور پر انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کی نشریات کو 24 گھنٹے کے لیے بند کر دی گئی ہے۔وزارت اطلاعات اور براڈکاسٹنگ کا کہنا ہے کہ این ڈی ٹی وی ہندی نے جنوری میں پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اڈے پر حملے کی کوریج کے دوران سٹریٹیجک طور پر حساس تفصیلات افشاں کی تھیں۔انڈیا کی جانب سے اس حملے کی الزام شدت پسند تنظیم جیش محمد پر عائد کیا گیا تھا۔وزارت اطلاعات اور براڈکاسٹنگ کا کہنا ہے کہ اسحلے اور فوجی جہازوں کے بارے میں معلومات افشا کرنے پر اس چینل کی نشریات کو نو نومبر کو 24 گھنٹے کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب این ڈی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ان کی کوریج بالخصوص متوازن تھی وہ اس غیرمعمولی حکم کے ردعمل میں تمام ممکنہ عوامل کا جائزہ لے رہے ہیں۔