صنعاء(این این آئی)فرانس نے یمنی حوثیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ پر میزائل داغے جانے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اس کو انتہائی غیر ذمے دارانہ اشتعال انگیزی قرار دیا ہے جو یمن میں سیاسی عمل کے لیے مطلوب بھروسہ قائم نہیں ہونے دے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ نے سیاسی حل تک پہنچنے کے واسطے تمام فریقوں سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق یہ تنازع پر ضمانت کے ساتھ روک لگانے کا واحد راستہ ہے۔