لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کے بھائی پہلے ہی برطانوی حکومت لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر مزید ایک رن وے تعمیر کرنے کے اعلان کی وجہ سے مستعفی ہوچکے ہیں جبکہ اب جمائمہ خان نے بھی برطانوی حکومت کے خلاف میدان لگانے کافیصلہ کرلیاہے اورجمائمہ خا ن نے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب ا پنا گھر فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔ اس 7بیڈرومز کے گھر کی مالیت 80لاکھ پاؤنڈز (تقریباً 1ارب1کروڑ49لاکھ روپے بنتی ہے) ہے۔ایک برطانوی اخبارکی رپورٹ کے مطابق جمائما کا یہ لگژری گھر بھی نئے رن وے سے پرواز کرنے والی فلائٹس کے راستے میں آتا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے اسے فروخت کرنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ اس گھرکی رقم وہ اپنے بینک اکائونٹ میں رکھیں گی اوراپنے دوسرے گھرجوکہ آکسفورڈشائرکے علاقے میں ہے وہاں پرمنتقل ہوجائیں گی ۔