بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

دوست ہو تو ایسا ہو ۔۔ چین پر بھی پاکستان کا رنگ چڑھ گیا ۔۔ چینی فوج نے کیا اعزاز اپنے نام کیا ؟ خوشی کی خبر

datetime 30  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی ( پی ایل اے ) کے وفد کی لاہور میں منعقدہ پہلے بین الاقوامی جسمانیپھرتی اور جنگی اہلیت (پی اے سی ای ایس ) کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی پر زبردست تعریف کی ہے ، پاکستانی فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے جو ان مقابلوں کی میزبانی کررہے تھے کہا ہے کہ چینی وفد کی کارکردگی بہت ہی غیر معمولی تھی ، چینی وفد نے پانچ مقابلوں میں سے تین جیت لئے ، پہلا بین الاقوامی پی اے سی ای ایس مقابلہ اٹھارہ اکتوبر کو لاہور میں شروع ہوا جس میں پانچ مقابلے شامل تھے اور ان میں جنگی اہلیت کا ایک ٹیسٹ 3.2کلومیٹر کی دوڑ ،پل اپس ، سٹ اپس اور پش اپش تھے ، مقابلے کا طریقہ کار بالکل حقیقی جنگ کی طرح تھا ، ان مقابلوں میں سولہ ملکوں کی فوجی ٹیموں نے حصہ لیا یا بطور مبصر ان میں شریک ہوئیں ، انیس ٹیموں کے 326ارکان نے ان مقابلوں میں حصہ لیا ، چینی وفد بائیس ارکان پر مشتمل تھا ، ان میں سے زیادہ تر پیپلز لبریشن آرمی کے چودہویں گروپ سے تعلق رکھتے تھے ، وہ پاکستان میں اعلیٰ تربیت حاصل کرنے کے بعد آئے تھے ، مقابلوں میں چینی فوجی ٹیم نے سعودی عرب ، نیپال اور دیگر ممالک کی فوجی ٹیموں سے مقابلہ کیا ، چینی دستوں نے 3.2کلومیٹر کی دوڑ پل اپس اور جنگی اہلیت کے ٹیسٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کی ، جنگی اہلیت کے ٹیسٹوں میں چینی وفد نے انفرادی ٹیسٹوں میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کیں ، اپنے بہترین نظم و ضبط ، شاندار پیشہ وارانہ کار کردگی اور ٹھوس تربیتی بنیادوں کے باعث چینی فوجی وفد کو منتظمین اور دیگر ممالک کی ٹیموں نے بہت سراہا ۔منتظمین کا کہنا تھا کہ چینی فوج فسٹ کلاس خصوصیات کی حامل ہے اور اس نے بڑی کامیابی سے چینی فوج کی اہلیت کو اجاگر کیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…