جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

یورپی یونین اورکینیڈاکے درمیان آزادتجارت کا معاہدہ طے پاگیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016 |

برسلز(این این آئی)بیلجیم کی حکومت یورپی یونین اور کینیڈا کے مابین آزاد تجارت کے معاہدے کے حوالے سے والونیا کے تحفظات دور کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ والونیا نے اس معاہدے کے خلاف ویٹو کا اپنا حق استعمال کرتے ہوئے اس کا راستہ روک دیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیلجیم کے سیاستدانوں کے مابین یورپی یونین اور کینیڈا کے آزاد تجارت کے معاہدے کے حوالے سے اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ ملکی وزیراعظم شارل میشل نے اس تناظر میں تصدیق کی کہ جلد ہی آزاد تجارت کے ’سیٹا‘ معاہدے پر دستخط کر دیے جائیں گے۔ والونیا کے حکومتی سربراہ پاؤل میگنیٹ کے مطابق اس تناظر میں تمام فریقین رضامند ہو گئے ہیں اور بیلجیم یہ دستاویز جلد ہی یورپی اداروں اور دیگر یورپی ساتھیوں کو پیش کر دے گا۔ پاؤل میگنیٹ نے مزید کہا کہ والونیا والے اس بات پر خوش ہیں کہ ان کے مطالبات سنے گئے ہیں۔ والونیا کی آبادی ساڑھے تین ملین ہے اور اس علاقے کے رہنماؤں نے یورپی یونین سے سیٹا معاہدے کے تناظر میں کچھ یقین دہانیاں طلب کی تھیں۔ ان کا ایک مطالبہ تھا کہ اس معاہدے سے والونیا کے زرعی شعبے اور دیگر مفادات کے نقصان نہیں پہچنا چاہیے۔ کینیڈا دنیا کی دسویں بڑی اقتصادی قوت ہے جبکہ یورپی یونین مختلف ممالک کا دنیا کی سب سے بڑا تجارتی اتحاد ہے۔ یورپی یونین کی کل آبادی پانچ سو ملین کے لگ بھگ ہے۔ یورپی یونین تمام اٹھائیس رکن ریاستوں کی رضامندی کے بعد ہی’سیٹا‘ پر دستخط کر سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…