ٹورنٹو (این این آئی)کینیڈا سے تعلق رکھنے والی دو خواتین اور ایک مرد کو آسٹریلیا میں تیس ملین ڈالر مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا کے فرانسیسی آبادی والے صوبے کیوبک سے تعلق رکھنے والی دو خواتین اور ایک مرد جن میں تئیس سالہ ملینا رابرگ، اٹھائیس سالہ ازابیل لاگاس اور ایک چونسٹھ سالہ شخص آندرے تامین شامل ہیں کو آسٹریلوی بارڈر فورس نے سونگھنے والے کتوں کی مدد سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ پچانوے کلو گرام کوکین سوٹ کیسوں میں چھپا کر ایک سیاحتی امریکی بحری جہاز پرنس کروز کے ذریعے آسٹریلیا میں داخل ہوئیں ۔ یہ تینوں افراد دو ماہ سے اس سیاحتی بحری جہاز پر دنیا کے گردعیاشی کا چکر کاٹنے میں مصروف تھے کہ کینیڈا، امریکہ اور آسٹریلیا کی خفیہ ایجنسیوں نے ایک مشترکہ آپریشن کے ذریعے ان کو گرفتار کرنے میں مدد کی ہے۔اس کوکین کی مالیت تیس ملین ڈالر بتا ئی گئی ہے ، ان تینوں کو جج کے سامنے پیش کیا مگر جج نے ان کو ضمانت پر رہا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اگر عدالت میں ان پر لگائے الزام ثابت ہو گئے تو تینوں کو عمر قید کی سزا سنائی جائے گی،