پشاور(این این آئی)افغان خاتون شربت بی بی کی گرفتاری کے بعد افغان حکومت نے معاملہ پاکستانی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیاہے۔ افغان قونصلیٹ ذرائع کے مطابق شربت بی بی کی گرفتار پر افغان حکومت نے افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ افغان حکومت نے شربت بی بی کا معاملہ پاکستانی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔افغان حکومت شربت بی بی کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ شربت بی بی کوایف آئی اے گذشتہ روز جعلی شناختی بنانے پر پشاور سے گرفتار کیا تھا۔