جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

سبز آنکھوں والی افغان ’’مونا لیزا‘‘ کو پاکستانی ایجنسی نے گرفتار کر لیا‘ بڑی وجہ بھی سامنے آ گئی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی شناختی کارڈ بنانے پر عالمی شہرت یافتہ افغان خاتون شربت گلہ کو پشاور سے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شربت گلہ کو جعلسازی کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق شربت گلہ پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 419 اور 420 اور انسداد کرپشن کی دفعہ 5 (2) کے تحت الزامات عائد کیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ شربت گلہ دوہری شہریت کی حامل تھی اور ایف آئی اے نے اس کا پاکستانی اور افغان شناختی کارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ شربت گلہ کو شناختی کارڈ جاری کرنے والا افسر کسٹم میں بحیثیت ڈپٹی کمشنر کام کر رہا ہے اور اس نے اس کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی ہے۔اس سے قبل رواں ماہ 21 اکتوبر کو ایف آئی اے نے شربت گلہ کو غیرقانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے 3 ڈپٹی ڈائریکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔مقدمے میں جعل سازی اور دھوکہ دہی کے ذریعے افغان خاتون شربت گلہ کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزامات کے تحت پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 409، 419، 420، 468، 471 اور 109 شامل کی گئی تھیں۔یاد رہے کہ گذشتہ برس فروری میں اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ نادرا نے افغان خاتون شربت گل عرف شربت بی بی سمیت تین افغان مہاجرین کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کردیئے۔نادرا کے حیات آباد آفس کے ذرائع نے بتایا تھا کہ اعلیٰ افسران نے قواعد و قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے افغان شہری رحمت گل کی 46 سالہ بیوی شربت گل یا شربت بی بی کے ساتھ ساتھ ان کے 2 بیٹوں رؤف خان اور ولی خان کے لیے گزشتہ سال ایک ہی دن شناختی کارڈ جاری کیے تھے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…