اندور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایدھی ہوم میں رہنے والی گیتا اب بھارت میں کس حال میں ہے ؟ جان کر آپ کو افسوس ہو گا۔ بھارت میں مودی سرکار ایک سال گزر جانے کے باوجود پاکستان سے جانے والی گونگی بہری ہندو لڑکی گیتا کو اس کے والدین سے نہیں ملا سکی۔ گزشتہ روز بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے اندور کے ہوٹل میں مایوس گیتا کو بلا کر اس سے ملاقات کی اور اس کے والدین سے ملانے کیلئے ایک مرتبہ پھر دلاسے دیئے۔ انہوں نے گیتا کو دیوالی کے تحائف بھی دیئے۔ سشما نے گیتا کو ٹرین کے ذریعے ان مقامات پر لے جانے کی بھی پیشکش کی جہاں سے وہ پلی بڑھی اور پاکستان جانے والی ٹرین میں بیٹھی۔ گیتا 8 سال کی تھی جب وہ کراچی میں ممتاز انسانی خدمت گار عبدالستار ایدھی اور ان کی اہلیہ بلقیس کو ملی۔ دونوں نے اس کی ایدھی ہوم میں 14سال تک پرورش کی۔ گزشتہ برس اکتوبر میں فیصل ایدھی گیتا کو نئی دہلی چھوڑ کر آئے تھے۔جبکہ گیتاکے قریبی رہنے والو ںنے کہاہے کہ بھارتی حکومت گیتاکی دیکھ بھال اس طرح نہیں کررہی ہے جس طرح پاکستان میں ایدھی ہوم میں ہوتی تھی جبکہ اب مودی سرکارصرف گیتاکے نام پرپوائنٹ سکورنگ کررہی ہے اوریہ بات قابل افسوس ہے ۔