اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی رپورٹ میں پاکستان میں بد امنی پھیلانے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات ۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا کہ بلوچستان میں بد امنی پھیلانے اور دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ایک دہشتگرد جا کا تعلق لشکر جھنگوی سے ہے وہ گرفتار ہوا ہے اور اس نے اپنے بیان میں تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کروانے میں براہ راست ملوث ہے۔ انتہائی مطلوب دہشتگرد نے وڈیو بیان میں کہا کہ بھارت پاکستان میں بد امنی کیلئے، اسلحہ، سرمایہ اور دیگر امداد فراہم کر رہا ہے۔ گرفتار ہونے والے دہشتگرد نے اقبال جرم کیا کہ ہمارے ساتھی افغانستان جاتے ہیں اور وہ انڈیا والوں سے ملتے ہیں ، انڈیا والے انہیں پیسے دیتے ہیں اور اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرواتے ہیں اور اس طرح ہم ان اہم شخصیات کو مار دیتے ہیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشتگرد نے کہا کہ بھارت پاکستان میں بد امنی کیلئے بہت زیادہ پیسہ لگا رہا ہے۔