بیرون ملک جانے سے پہلے بھارتی شہریوں کے لیے ٹوائلٹ بنوانا لازمی قرار
نئی دہلی (این این آئی)بھارتی شہریوں کو ملک سے باہر جانے سے پہلے اپنے گھروں میں ٹوائلٹ بنوانے کی شرط رکھ دی گئی جس کے باعث لاکھوں شہری فی الحال ملک سے باہر جانے سے محروم ہوگئے ،بھارتی ٹی وی کے م طابق حکام نے بیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے نئی شرط عائد کردی، ریاست مدھیا پردیش میں پولیس نے ہدایات جاری کی ہیں کہ جو لوگ ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں پہلے اپنے گھروں میں ٹائلٹ بنوائیں۔ مدھیہ پردیش کے علاقے مالوالہ پولیس منفرد سوچ اپناتے ہوئے وزیراعظم مودی کی’’صاف بھارت‘‘ مہم میں شامل ہوگئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اگرملک سے باہر جانا ہے؟پاسپورٹ بنوانا ہے؟توپہلے گھر میں ٹوائلٹ بنواؤ۔پولیس نے یہ اقدام گھرمیں بیت الخلا بنوانے کا شعور اجاگر کرنے کے لئے اٹھایا ہے ۔یاد رہے کہ بھارت میں 64 کروڑ افراد گھر میں ٹوائلٹ کی سہولت سے محروم ہیں ۔
بیرون ملک جانے سے پہلے بھارتی شہریوں کے لیے ٹوائلٹ بنوانا لازمی قرار
22
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں