جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

ترک حکومت کا ایک اور قابل تحسین اقدام،85سال بعدایسی جگہ اذان اورنماز ہوگی جس کی تمنا لاکھوں مسلمان کرتے ہیں

datetime 22  اکتوبر‬‮  2016 |

استنبول(نیوزڈیسک)ترک حکومت کا ایک اور قابل تحسین اقدام،85سال بعدایسی جگہ اذان اورنماز ہوگی جس کی تمنا لاکھوں مسلمان کرتے ہیں، تفصیلات کے مطابق اسلام پسند ترک حکومت نے عوام کے بے حد اصرار پر تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے مسجد آیا صوفیہ کو بحال کرکے باقاعدہ امام کاتقرر کردیا ہے اور اب 85سال بعد پہلی مرتبہ وہاں مسلسل پانچوں نمازیں اداکی جائیںگی،ترکی کے شہر استبنول میں جامع مسجد سلطان احمد کے قریب واقع”آیا صوفیا” ایک شاندار تاریخی عمارت ہے۔جسے مشہور عیسائی بادشاہ قسطنطین کے بعد بیزنطینی عیسائی بادشاہ جسٹنین اول نے 532 ء میں دوبارہ تعمیر کروایا۔پانچ سال مسلسل اس کی تعمیر جاری رہے۔تعمیر مکمل ہونے کے بعد537ئ میں باقاعدہ طور پر اسے چرچ کا درجہ دے کر عوام کے لیے کھول دیاگیا۔ “آیاصوفیہ” دنیا میں فن تعمیر کا ایک منفرد و عالی شان جہاں لیے ہوئے ہے،جسے رومی اور ترک انجینئروں نے اپنے اپنے دور میں کمال مہارت سے دنیا کا آرکٹکچر فن پارہ بنایا۔آج بھی دنیا سے ہر سال لاکھوں کی تعداد میں سیاح فن تعمیر کے اس عجوبے کو دیکھنے آتے ہیں اورمعماروں کی کمال مہارت کی داد دیے بنا نہیں رہتے۔آیا صوفیہ پر کئی مشکل دور آئے ،صلیبی جنگوں کے دوران خود عیسائیوں کے مختلف فرقے والے گروہوں نے اس کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…