بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

مسلم امہ مسجد اقصیٰ کو پنجہ یہودی سے آزاد کرائے، امام قبلہ اول الشیخ اسماعیل

datetime 22  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(آن لائن)مسجدا قصیٰ (قبلہ اول)کے امام وخطیب اور فلسطین کے ممتازعالم دین الشیخ اسماعیل نواھضہ نے مسلم امہ پر زور دیا ہے کہ وہ قبلہ اول کو صہیونیوں کے پنجہ استبداد سے آزاد کرانے کے لیے اٹھ کھڑی ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی قوتیں قبلہ اول پرقبضے کے لیے متحد ہو رہی ہیں۔ عالم اسلام کو بھی اپنے تیسرے مقدس مقام کوآزاد کرانے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے ’یونیسکو‘ کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو مسلمانوں کا مذہبی مقام قرار دینے کے فیصلے کو تاریخ ساز کامیابی قرار دیا اور کہا کہ اس فیصلے کے بعد کسی کو یہ ابہام نہیں رہنا چاہیے کہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ صرف مسلمانوں کا مذہبی ،تاریخی اور ثقافتی ورثہ ہیں۔الشیخ نواھضہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور صہیونی دشمنوں کی شکست کے لیے یونیسکو کا فیصلہ ہی کافی ہے۔ اس فیصلے کے بعد عالم اسلام کو چاہیے کہ وہ قبلہ اول کو صہیونیوں کے پنجہ استبداد سے آزاد کرانے کے لیے منظم تحریک شروع کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو قبلہ اول سے دور کرنے کی سازشیں کررہا ہے مگر فلسطینی قوم نے قبلہ اول سے اپنا تعلق مضبوط بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔الشیخ اسماعیل نواھضہ نے کہا کہ صہیونی حکام قبلہ اول کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیوں کے ذریعے خطے میں مذہبی جنگ کو ہوا دینے کی سازش کررہے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری بالخصوص مسلمان ممالک پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے ٹھوس لائحہ عمل اختیار کریں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی سخت ترین پابندیوں اور رکاوٹوں کے باجود ہزاروں فلسطینی شہری نماز جمعہ کے موقع پر مسجد اقصیٰ پہنچنے میں کامیاب رہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز صبح ہی سے اسرائیلی فوج اور پولیس نے غرب اردن، بیت المقدس شمالی اور جنوبی فلسطین کے علاقوں سے آنے والے فلسطینیوں کو روکنے کے لیے ناکہ بندی کردی تھی تاہم اسرائیلی پابندیوں کے باوجود ہزارروں فلسطینی نمازی مسجد اقصیٰ پہنچنے میں کامیاب رہے۔#/s#

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…