بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

لندن ائرپورٹ پرخطرناک حملہ ۔۔۔۔!

datetime 22  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) داعش کے ہاتھ کیمیائی ہتھیار لگنے کی ر پورٹوں کے بعد سے تمام یورپی ممالک میں ہائی الرٹ کی سچویشن ہے ،لندن سٹی ایئرپورٹ پر بڑی تعداد میں لوگوں کے سانس رکنے پرمبینہ خطرناک کیمیائی ہتھیار کے استعمال کے خدشے کے پیش نظرانتہائی قدم اٹھاتے ہوئے ایئرپورٹ کو خالی کرالیاگیا-لند ن کے سٹی ائیرپورٹ پرجب کئی مسافروں کوکھانسی آناشروع ہوئی تواسی وقت ائرپورٹ حکام نے
تخریب کاری کے خدشے کے پیش نظر ایئرپورٹ کو مسافروں سے خالی کرالیا۔مغربی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق لندن کے انتہائی مصروف سٹی ایئرپورٹ پر اچانک کچھ مسافروں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ کھانستے رہے جس کے بعد حکام نے کیمیکل کے نفوس کے خطرے کے پیش نظر مسافروں کو ایئرپورٹ کی حدود سے باہر نکال دیا۔اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جب کہ 26 مسافروں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیاگیا۔ادھر میٹروپولیٹن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی خطرے کے پیش نظر ایئرپورٹ خالی کرایا گیا ہےاورجلدہی دوبارہ ائرپورٹ آپریشنل کردیاجائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…