اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز،نئی درجہ بندی جاری،حیرت انگیز انکشافات

datetime 22  اکتوبر‬‮  2016 |

بنکاک(این این آئی)تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک نے دنیا بھر کے سیاحوں کا پسندیدہ ترین شہر ہونے کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے لندن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔سیاحتی مقامات کی تازہ بین الاقوامی درجہ بندی کے مطابق تھائی لینڈ کا دارالحکومت بنکاک اس سال دنیا کا پسندیدہ ترین شہر قرار دیا گیا ٗ ماسٹر کارڈ کی جاری کردہ اس درجہ بندی (ریٹنگ) میں دنیا کے 132 شہر شامل ہیں جن میں بنکاک کے بعد دوسرے سے چوتھے نمبر پر بالترتیب لندن، پیرس اور دبئی ہیں۔بنکاک، جنوب مشرقی ایشیا کی دوسری بڑی معیشت تھائی لینڈ کا دارالحکومت ہے جہاں اکتوبر 2015 سے ستمبر 2016 تک سیاحوں کا سب سے زیادہ ہجوم رہا۔ دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر اندازہ لگایا گیا کہ اس پورے سال (2016) کے دوران بنکاک آنے والے سیاحوں کی تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ 70 ہزار رہے گی ٗاسی عرصے میں ایک کروڑ 98 لاکھ 80 ہزار متوقع سیاحوں کے ساتھ لندن کا دوسرا نمبر ہے۔دو سال پہلے تک تھائی لینڈ میں حالات انتہائی خراب تھے اور وہاں خانہ جنگی کی کیفیت تھی تاہم اس کے فوراً بعد اس ملک میں قیامِ امن پر خصوصی توجہ دی گئی اور یوں وہاں سیاحوں کی تعداد ایک بار پھر سے بڑھنے لگی۔ اگرچہ اس سال بھی جنوبی تھائی لینڈ میں بم دھماکوں کا سلسلہ جاری رہا تاہم سیاحوں کی آمد اس سے بالکل بھی متاثر نہیں ہوئی۔ماسٹر کارڈ کے چیف اکنامسٹ کے مطابق بنکاک میں آنے والے سیاحوں کو اپنی خرچ کی ہوئی رقم کے عوض بہترین سہولیات میسر آتی ہیں اور یہی چیز اسے دنیا کا پسندیدہ ترین مقام بھی بناتی ہے۔ توقع ہے کہ اس سال کے اختتام تک تھائی لینڈ آنے والے سیاحوں کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ ہوجائیگی جس میں سب سے زیادہ حصہ بنکاک کا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…