اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف بھارتی سیاستدان لالوپرساد یادیوکے بیٹے اورصوبہ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کو 44 ہزار لڑکیوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ واٹس ایپ کے ذریعے شادی کا پرپوزل بھیجا ہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق صوبہ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ 26 سالہ تیجسوی یادو کو 44 ہزار لڑکیوں نے شادی کا پیغام بھیجا ہے۔ تیجسوی یادوو کو یہ تمام پیغامات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ واٹس ایپ پر عوامی شکایات کیلئے بنائے گئے گروپ کے ذریعے موصول ہوئے ہیں۔ تیجسوی یادوو کو زیادہ تر لڑکیوں نے ٹویٹر پیغامات میں صرف اپنا نام ہی نہیں بتایا بلکہ اپنے بارے میں مکمل تفصیلات تک بیان کیں۔ ان پیغامات کووالدکی طرح بیٹے نے بھی مزاحیہ اندازمیں لیااوراس کامزاحیہ اندازمیں جواب دیااورلڑکیوں کواپنے جوابی پیغا م میں کہاکہ تیجسوی یادو نے کہا کہ شکر ہے کہ میں غیر شادی شدہ ہوں اور اگرشادی شدہ ہوتاتو پھنس جاتا۔تیجسوی یادو نے ان کوپروپوزکرنے والی تمام لڑکیوں کےخوابوں پراس وقت پانی پھیردیاکہ ابھی ان کاشادی کرنے کاکوئی ارادہ نہیں ہے اورجب بھی شادی کریں تواپنے والدین کی رضامندی سے شادی کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ مرضی کی شادی کرنے کے زیادہ ترواقعات کے ہولناک انجام نکلے ہیں ۔انہوں نے لڑکیوں کواپنے پیغام میں کہاکہ وہ بھی اپنے والدین کی مرضی سے اپنے گھرآبادکریں ۔