پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بھی پاکستانی فنکاروں کے حق میں میدان میں کود پڑے!!!

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج اورپریس کونسل آف انڈیا کے سابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ مارکنڈے کاٹجو نے پاکستانی فنکاروں کے حق میں آواز بلند کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی فنکار فواد خان کی فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز روکنے پر جسٹس کاٹجونیانتہا پسند تنظیم مہاراشٹرنونرمان سینا(ایم این ایس ) کوان ہی کی زبان میں چیلنج دے دیا۔جسٹس کاٹجوایم این ایس کے کارکنوں کو غنڈہ قرار دیتے ہوئے بولے،انہوں نے تو بحیرہ عرب کا کھاراپانی پیا ہیلیکن میں الہ آبادی غنڈا ہوں ،میں نے سنگم کا پانی پیا ہے، کمزور فنکاروں کو اپنی بہادری دکھانے کی بجائے آو مجھ سے مقابلہ کرو،تاکہ دنیا دیکھے کون بڑا غنڈا ہے۔جسٹس کاٹجواس سے پہلے بھی گائے کا گوشت کھانے پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں جس پر انتہا پسندوں نیانہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔دوسری جانب فلمایدل ہے مشکل کی ریلیز روکنیپرسابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نیبھی ایم این ایس پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس پارٹی کا اسمبلی میں صرف ایک رکن ہے،انہوں نے اب تک سبق نہیں سیکھا،اگران کی طرف سے دھمکیوں کا یہ ہی سلسلہ جاری رہا تو اگلے انتخابات کے بعد اسمبلی میں ان کا ایک ممبر بھی نہیں ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…