جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

ملالہ یوسف زئی نے ایک بارپھرمیدان مارلیا،بڑے بڑے دیکھتے رہ گئے

datetime 20  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)ٹائم میگزین نے 2016 میں دنیا کے 30 بااثر نوجوانوں کی ایک فہرست جاری کی ہے، جس میں سب سے کم عمر میں نوبیل امن انعام حاصل کرنے والی پاکستان کی ملالہ یوسف زئی اور کراچی کے گیمر سمیل حسن نام شامل کروانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 17 سالہ سمیل حسن گزشتہ سال چین میں ایشن چمپئن شپ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے جہاں ان کی ٹیم نے 12 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم حاصل کی تھی۔رپورٹس کے مطابق سمیل حسن وہ واحد نوجوان ہے جس نے سب سے کم عمر میں گیم کھیلنے پر بطور انعام 10 لاکھ ڈالر سے زائد حاصل کیے ٗیہ نوجوان 2014 میں امریکا منتقل ہوگیا تھا جہاں اس نے اپنی جیتی ہوئی رقم کا کچھ حصہ خرچ کیا ٗاب اس کے پاس 23 لاکھ ڈالر کے قریب موجود ہیں اور وہ اپنی خاندان کیلئے ایک گھر بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔ٹائم میگزین کے مطابق طویل عرصے سے لڑکیوں کی تعلیم کیلئے جدوجہد کرنے والی 19 سالہ ملالہ یوسف زئی فہرست میں شامل ہے، ملالہ کی تنظیم دی ملالہ فنڈ کو تقریباً دنیا بھر سے نامور شخصیات کی امداد حاصل ہے، اس وقت ملالہ عالمی رہنماوں پر زور دے رہی ہیں کہ وہ رواں برس ایک ارب 40 کروڑ ڈالر نوجوان مہاجرین کی تعلیم کیلئے مختص کریں۔واضح رہے کہ 2012 میں سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں نامعلوم افراد نے نجی سکول کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس میں ملالہ یوسف زئی زخمی ہوگئی تھیںاس وقت ملالہ کی عمر 11 سال تھی۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…