اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سمندری طوفان ہائیما فلپائن کے جنوبی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔سمندری طوفان 140 میل فی گھنٹہ رفتار کی ہواوں اور موسلا دھار بارش کے ساتھ فلپائن کے ساحلوں سے ٹکرایا، کئی گھروں کی چھتیں اڑگئیں، متاثرہ علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی، درجہ پانچ کے طوفان کی وارننگ پر متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کردیے گئے تھے۔اس کے علاوہ ماہی گیروں اور سمندری سفر پر پابندی ہے، متعدد پروازیں بھی منسوخ کی گئیں، طوفان ہائیما کو 2013 کے طوفان ہیان جیسا تباہ کن بتایا جارہا ہے، جس میں 6 ہزار افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ امریکہ کی جنوبی اوروسطی ریاستوں میں طوفان کے باعث گزشتہ دنوں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں تھیں۔ جس میں 43افرادہلاک جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،طوفان کی وجہ سے امریکابھرمیں ایک ہزارسیزائدپروازیں منسوخ ہوگئیں۔امریکا کی جنوبی اور وسطی ریاستیں طوفان اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں طوفانی بگولوں اور اس سے ہونے والے مختلف حادثات میں کم از کم 11افراد ہلاک ہوئے۔ٹیکساس کے گورنر نے ڈیلس سمیت چار کاؤ نٹیز کو آفت زدہ قرار دے دیا۔گارلینڈ کے علاقے میں ہوا کا بگولا 8افراد کو اڑا لے گیا۔ ریاست مسی سپی میں خراب موسم کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 10ہو گئی۔ریاست ٹینیسی میں 6افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ الاباماکی کاؤ نٹی کافی میں طوفان کے بعدلاپتاہونے والے شخص کی لاش مل گئی۔آرکنساس ، لوزیانا اور مسی سپی میں بھی ہوا کے بگولوں نے تباہی مچائی ،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ الینوائے اور مزوری میں 11 افراد پانی کے ریلوں میں بہہ گئے۔ مزوری میں 2بچوں سمیت 5افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ریاست الاباما میں سیلاب کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ادھر محکمہ موسمیات نے نیو میکسیکو، اوکلاہوما اور کنساس میں برفانی طوفان کی پیش گوئی کی ہے۔ اس دوران دو فٹ تک برف پڑسکتی ہے۔نیو میکسیکو کے گورنر نے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ اوکلاہوما میں کئی ہائی ویز برف باری کے باعث بند ہوگئی ہیں۔ خراب موسم کے باعث امریکا بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ بیشتر کا تعلق ڈیلس سے بتایا گیا ہے
’’امریکہ میں بڑے پیمانے پر تباہی ‘‘ پروازیں منسوخ۔۔ہنگامی صورتحال ۔۔ ایمرجنسی نافذ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ونڈر بوائے
-
سوزوکی نے اپنی مشہورزمانہ گاڑی پربڑی آفر لگا دی
-
پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ ، نوٹیفکیشن جاری
-
750 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے لکھ پتی بن گئے
-
ہمارا جہاز، طیارہ اوریونٹ کہاں ہے پاکستان کو سب پتہ تھا، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف
-
بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟
-
عمرہ پر جانے والوں کیلئے خوشخبری
-
این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ، شدید سردی اور برفباری کی لہر کا امکان
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل
-
پاکستان بھر میں کل 15 جنوری کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
-
بھائیوں کے سامنے بہن اغوا، بااثر زمیندار کی ڈیرے پر لے جاکر لڑکی کیساتھ زیادتی
-
چار ہزار سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ، ایف آئی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا
-
پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟ پاکستانی عوام کے لیے بڑی خبر
-
فضائی روٹس بند،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا نیا نوٹم جاری















































