اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

داعش کاسربراہ ابوبکربغدادی بڑےفضائی حملے میں بچ نکلا،قریبی ساتھی ہلاک،دہشتگردتنظیم کاامریکہ بارے ویڈیوپیغام جاری

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016 |

بغداد/واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارتِ دفاع پینٹاگون نے کہاہے کہ عراقی شہر موصل کو شدت پسند تنظیم داعش سے آزاد کروانے کی لڑائی کے دوسرے روز عراقی فوج نے توقعات سے تیز پیش قدمی کی ہے جبکہ موصل میں داعش کے اہم اجلاس پر فضائی حملہ میں داعش کے سربراہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کے اہم ساتھی اور العسرہ ایلیٹ فورس کے سربراہ ابو موسیٰ المغربی سمیت متعدد جنگجو ہلاک ہو گئے جبکہ ابوبکر البغدادی بچ نکلا۔ امریکی کمانڈر جنرل سٹیفن ٹاؤنسینڈ کا کہنا تھا کہ یہ جنگ مشکل ہوگی اور اس کی تکمیل میں کئی ہفتے لگیں گے۔ یاد رہے موصل داعش کا آخری گڑھ ہے اور اس پر اس نے 2014 میں قبضہ کیا تھا۔ موصل میں داعش کے تقریباً 4000 سے 8000 جنگجو ہیں۔ یورپی یونین کے سکیورٹی کمشنر نے خبردار کیا ہے کہ داعش کے عراق میں آخری گڑھ سمجھے جانے والے شہر موصل پر فوج کے دوبارہ قبضے کی صورت میں یورپی یونین کو جہادیوں کی بڑی تعداد میں یورپ آمد کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس اور پینٹا گون ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس جنگجو عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ ترک وزیراعظم یلدرم نے کہا موصل آپریشن میں ہمارے لڑاکا طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ اوباما نے کہا مشکل جنگ ہے، داعش کو شکست دینگے، رپورٹ کے مطابق داعش کے مضبوط گڑھ پر بڑا حملہ کیا گیا، 67 ممالک کارروائی میں شریک ہیں، ساڑھے 7 لاکھ شہریوں کے بے گھر ہونے کا خدشہ ہے ادھر داعش کے جنگجو کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں نقاب پوش کہتا ہے امریکہ کو شکست ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…