بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

دو ملکوں کے درمیان انوکھاہتھیار،بھارت میں بھی پاکستانی چائے والے کی دھوم مچ گئی،برطانوی نشریاتی ادارے کی حیرت انگیز رپورٹ

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)اسلام آباد کا ایک چائے والا نوجوان ان دنوں ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے اور لوگ اس کا موازنہ بھارت کے وزیر اعظم سے کر رہے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر اس کی تصویر گردش کر رہی ہے اور بہت سی لڑکیاں اس پر اپنی جان چھڑکتی نظر آتی ہیں اور اسے کرہ ارض کا حسین ترین نوجوان قرار دے رہی ہیں۔شمع جونیجو کے ٹویٹر ہینڈل سے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھاکہ قسمت نے اس چائے والے کو سٹار بنا دیا ہے وہ بلا شبہ اس کرہ ارض کے حسین ترین نوجوانوں میں سے ایک ہے۔سوشل میڈیا پر اس چائے والے نوجوان کے نین نقش کی باتیں ہو رہی ہیں اور ان کا موازنہ بالی وڈ کے ستاروں سے کیا جا رہا ہے۔سب سے پہلے ایک خاتون جیاعلی نے اسلام آباد کے اس چائے والے نوجوان کی تصویر پوسٹ کی تھی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔نیلی آنکھوں والے اس چائے فروش کی تصویر پر لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ کیا خواتین کیا مرد سب کی اس کے حسن و جمال پر اپنی اپنی رائے ہے۔کسی کو اس نوجوان کی طرح شوہر چاہیے، تو کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ ’پاکستان کا چائے والا بھی بالی وڈ کے ستاروں سے زیادہ سیکسی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکہ میں ایک قیدی کی تصویر اسی طرح وائرل ہوئی تھی اور لوگوں نے اسے ہاٹ کرمنل کہا تھا۔فیس بک پر تبصرے کرنے والی خواتین نے ان کو ماڈلنگ کرنے کا مشورہ دیا اور ایک خاتون ایلی ایبے نے لکھا کہ میں بھی اسے گرفتار ہی کر لیتی۔ میں نے آج تک اتنا ہاٹ مجرم نہیں دیکھا جبکہ تانیا ایچ ٹامس نے لکھا کہ وہ جرم کیوں کر رہا ہے جبکہ ماڈلنگ کرکے کروڑوں کما سکتا ہے۔لیکن پاکستان کے اس چائے والے کو لوگ دو ملکوں کے درمیان ایک ہتھیار کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…