جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

خطرے کی گھنٹی بج گئی ،اہم ویڈیو پیغام سامنے آتے ہی بھارتی فوج کی نیندیں حرام

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مقبوضہ کشمیرمیں برہان وانی کی شہادت کے بعدنئے حریت پسند رہنما ذاکر موسیٰ کے ویڈیو پیغام نے بھارتی فوج کی نیندیں حرام کر دی ہیں ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق حریت پسند رہنماذاکرموسی نے کہاہے کہ حریت پسندوں میں اب سکھ بھی شامل ہورہے ہیں اوران کاحریت پسندوں میں ایک الگ گروپ ہے اورباضابطہ طورپرسکھ حریت پسندوں کاالگ گروپ بنایاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ برہان وانی کی شہادت کے بعد ہر کشمیری برہان وانی بننے کے لیے تیار ہے۔ ذاکرموسی نے کہاکہ بھارتی مظالم سے تنگ ہوکر سکھ بھی حریت پسندوں کے ساتھ ملناشرو ع ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ہماری طاقت میں اضافہ ہوتاجارہاہے ۔ویڈیو پیغام میں ذاکر موسی نے انکشاف کیا کہ کئی سکھ نوجوان پولیس سے ہتھیار چھین کر حریت پسندوں کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کشمیری پنڈتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کو واپس آ جائیں ۔ حریت پسند ان کی حفاظت کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔ ذاکر موسیٰ نے بتایاکہ بھارتی فوج آپریشن بلیو سٹار کی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھی قتل عام کی تیاری کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کامقابلہ کرنے کےلئے تیارہیں ۔انہوں نے کہاکہ شہیدوں کاخون ضروررنگ لائے گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…