واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے ایک بارپھرواضح کیاہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی جانب سےایک بیان جاری کیاگیاہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفووہاتھوں میں ہیں اوراوباماانتظامیہ کوپاکستان کی صلاحیتوں پرمکمل اعتماد ہے ۔بیان مین مزید یہ بھی کہاگیاکہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے دہشت گردوں کے ہاتھوں میں لگنے کاکوئی امکان نہیں ۔امریکہ محکمہ دفاع کے اس بیان کے بعد بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائیوں اورعالمی سطح پرتنہاکرنے کی کوششوں کومنہ کی کھاناپڑی ہے اوراب امریکہ نے بھی اپناوزن پاکستان کے پلڑے میں ڈال دیاہے ۔