ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

چینی صدرکے بعد روسی صدر نے بھی پاکستان بارے ایک نہ سنی ،بھارت کوعالمی سطح پرشرمندگی کاسامنا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین کے بعد روس نے برکس کے اجلاس میں پاکستان پر دہشت گردی کے بھارتی الزام پر خاموشی اختیار کر کے بھارت کوشرمندہ کردیاہے ۔ روس نے پاکستان پر ریاستی دہشت گردی کے بھارتی الزام پرکوئی توجہ نہ دی جس کے نتیجے میں برکس اجلاس کے گووا ڈکلیریشن میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردی کی سپورٹ کرنے والا ملک قرار دینے کی کوشش ناکام ہو گئی ہیں ۔معروف بھارتی اخبارٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق برکس ممبر کے اجلاس میں تمام ممبران نے عہد کیا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے دہشت گرد قرار دیئے گئے گروپس کا مسلسل پیچھا کیا جائے گا لیکن مودی حکومت کو اس وقت جھٹکا لگا جب روس نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد وں کی تفصیلات پر بے رغبتی کا اظہار کیا ۔برکس کے اہم ترین اجلاس میں روس کے اس رویے کے وجہ سے گووا ڈکلیریشن میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والا ملک قرار دینے کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالا ت حاضرہ کے گلو بل پاور پلے میں روس کے لیے دن بدن چین کی ضرورت بڑھتی جا رہی ہے اوربھارت کے معاملے پر ماسکو بیجنگ کی پوزیشن دیکھ رہا ہے ۔روس نے گووا ڈکلریشن میں جیش محمد کا نام دہشت گرد تنظیم کے طور پر ڈالنے کے لیے بھی بھارت کی مدد نہیں کی ۔بھارتی مبصرین کا کہنا ہے کہ ماسکو بھارت کے تحفظا ت دور کرنا چاہتا ہے لیکن چین کے ساتھ مخالفت نہیں چاہتا ،اس وجہ سے گووا ڈکلیر یشن میں بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ادھرپاکستانی مبصرین کاکہناہے کہ بھارت نے ہمیشہ جھوٹ کاسہارالیاہے تاہم روس اورچین چونکہ بھارت سے طویل عرصے سے تعلقات رکھے ہوئے ہیں اوراب توروس کے پاکستان کے ساتھ بھی بہت مضبوط تعلقات ہیں جس کی وجہ سے بھارت پاکستان کودہشتگرد ریاست قراردلوانے میں کامیاب نہیں ہوسکاتاہم اب عالمی طاقتوں کے سامنے بھارت کی بہت سبکی ہوچکی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…