اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بھارت میں ہونے والی ووٹرزایجوکیشن کانفرنس میں اپنانمائندہ نہ بھیجنے کافیصلہ کیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق حالیہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان کشیدگی کے پیش نظربھارت میں ہونے والی ووٹرزایجوکیشن کانفرنس جس میں دنیابھرکے الیکشن کمیشنوں کے نمائندے شرکت کریں گے لیکن پاکستان نے اس کانفرنس میں اپنانمائندہ نہ بھیجنے کافیصلہ کیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارت میں بھیجے جانے والے نمائندے کانام ہی حکومت پاکستان نے فائنل نہیں کی ہے اورنہ ہی حکومت نے کوئی تصدیق یاتردید کی ہے ۔اس کانفرنس کامقصددنیابھرکے الیکشن کمیشنوں کے تجربات سے استفادہ کرناہوتاہے ۔