اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام دنیا کا وہ واحد دین ہے جو اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میںآہستہ آہستہ لیتا جارہا ہے ۔ تازہ ترین امریکی تھینک ٹینک رپورٹ کے مطابق اس وقت امریکا میں تقریباً 33لاکھ سے زائد مسلمان رہائش پذیر ہیں اور ان کی تعداد 2050لگ بھگ 70لاکھ کے قریب پہنچ جائے گئی ۔امریکی سروے کے مطابق اسلام 2040تک امریکہ میں دوسرے بڑے مذہب کی شکل اختیار کر جائے گا۔ ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں مسلم آبادی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کی تعداد دوگنی ہو جائے گی ۔ ریسرچ کے مطابق2010 سےلے کر 2015مسلمانوخی آبادی میں آدھا اضافہ تارکین وطن کی آمد کی وجہ سے ہوا ہے جبکہ مسلمانوں میں پدائش کا تناسب دیگر مذاہب سے زیادہ ہے۔ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ کچھ شہر ایسے ہیں جن میں مسلمانوں کی تعداد ایک فیصد سے بھی زیادہ ہے جن کی تعداد کا ڈیٹا سرکاری سطح پر سرے سے موجود ہی نہیں ہے ۔ ہندوستان میں ہونے والی مردم شماری کے اعدادوشمار کے مطابق مسلمان نوجوانوں کی تعداد 47فیصدجبکہ ہندو اور جین کمیونٹی کی تعداد 40اور 29ہے ۔ 19سال کی عمر کے نوجوان سب سے زیاد ہ تعداد میں ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت مسلمانوں میں بچے کی شرح پیدائش زیادہ ہے ، ہر خاتون 3عشاریہ کے مطابق ایک بچے کو پیدا کر رہی ہے ۔ جبکہ اس مقابلے میں عیسائی خاتون 2عشاریہ 7بچوں کو پیدا کر رہی ہے ، اس طرح ہندوئوں میں بچے پیدا کرنے کی اوسط شرح 2عشاریہ چار ہے ۔ آنے والے وقتوں میں عیسائی مذاہب کو زیادہ نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ، چار کروڑ افراد عیسائیت کے مذہب کو اپنائیں گے جبکہ وہی دس کروڑ سے زائد افراد اسے چھوڑ بھی دیں گے ۔ جبکہ دوسری طرف ایک کروڑ سے زاجد لوگ اسلام کے دین میں اپنا لیں گے وہی سے 92لاکھ اسلام چھوڑ بھی دیں ، اس کو بڑی اہم وجہ جانا جارہا ہے کہ مسلمانوں کی آبادی دنیا کی آباد ی کے مقابلے میں تیز رفتار سے بڑھتی چلی جائے گی جبکہ ہندو اور عیسائی مذاہب کی آباد ی میں رفتار قدرے کم ہو جائے گی ۔ اس وقت پوری دنیا کی آباد تقریباً 7ارب کے قریب ہے۔ جس میں بڑی تعداد اسلام کے پیروکاروں کی ہے جو کہ 1ارب 60کروڑ سے زائد ہے ۔ دنیا میں اسلام دنیا کا دوسرا بڑا مذاہب جبکہ دنیا میں ہر چوتھا شخص مسلمان ہو گا ۔ اور آنے والے 20سالوں میں یہ تعداد دوگنی ہو جائے یعنی اس میں 35فیصد اضافہ ہو گا ۔ 2030تک مسلمانوں کی آباد ی 2ارب سے زائد ہو جائے گی ۔
دنیا کے 200سےزائد ممالک میں مسلمان ممالک کی تعداد 55سے زائد ہے اور ان میں اقلیت مسلمانوں کی ہے
امریکہ میں اسلام کا غلبہ ، 2040تک کیا ہو جائے گا؟ امریکی تھینک ٹینک کی تہلکہ خیز رپورٹ منظر عام پر آ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں