بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محبوبہ کو فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کتے کوایئرمارشل کا عہدہ دینے والے تھائی لینڈ کے نئے بادشاہ کے شوق نرالے،حیرت انگیز انکشافات

datetime 16  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینکاک(این این آئی)تھائی لینڈ میں شاہ بھومی بول کے انتقال کے بعد شہزادہ وجیرا لونگکورن کو بادشاہ بنایا گیا ہے، مگر نیا بادشاہ کچھ عجیب سا ہے، اس کے شوق بھی نرالے ہیں، وہ خواتین سے دوستیوں کیلئے مشہور ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے بادشاہ 88سال کی عمر میں فوت ہوئے تو ان کا بڑا بیٹا وجیرا 64برس کا ہو چکا تھا، باپ مرا تو بیٹا سرہانے نہیں تھا بلکہ کئی ماہ سے یورپ میں گھوم رہا تھا۔نئے بادشاہ کا خواتین سے دوستیوں کا یہ شوق خاندانی ہے، ان کے دادا آنجہانی کی ڈیڑھ سو بیویاں اور باندیاں تھیں، نئے بادشاہ نے ایک شادی خاندان میں کی لیکن ان کے بچے ایک اور خاتون جنم دیتی رہیں، جب ان بچوں کی تعداد پانچ ہو گئی تو شہزادے نے ان سے شادی بھی کر لی۔نوے کی دہائی میں شہزادے نے اس دوسری بیوی کو یہ کہہ کر طلاق دے دی کہ اس کے ایک اور شخص سے تعلقات تھے، اس کے پانچ میں سے چار بچوں کو بھی شہزادے نے عاق کر دیا۔تیسری شادی بار کی ویٹرس یعنی ایک ساقیہ سے کی جس سے دو بچے ہوئے جن میں سے ایک کو مستقبل کا ولی عہد کہا جا رہا ہے، 2014میں انہوں نے اس بیوی کو طلاق دی اور ساتھ ہی اس کے رشتہ داروں کو جیلوں میں بھی ڈال دیا۔آخر شہزادے نے ایک فضائی میزبان سے دل لگایا اور اسے فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کا عہدہ دے دیا، مگر یہ کوئی بڑی بات نہیں، انہوں نے اپنے پسندیدہ کتے فوفو کو ایئرمارشل کا عہدہ عطا کر رکھا ہے، یہ سارے قصے سنانے پر تھائی لینڈ میں کئی برس قید کی سزا ہو سکتی ہے۔شہزادے نے جرمنی میں ایک ارب 85کروڑ روپے کے دو ولاز خریدے ہیں جہاں وہ اپنی فضائی میزبان محبوبہ کے ساتھ رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…