منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

’’روس نے امریکہ کو دھول چٹا دی‘‘ روس ناقابل تسخیر ہو گیا، ایسا ہتھیار تیار کہ دنگ رہ جائیں گے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الفاریز، بیٹا ریز اور گیما ریز جیسی شعاعوں کے بارے میں تو آپ نے سن رکھا ہو گا مگر اب روس نے ’’ڈیتھ ریز‘‘(موت کی شعاعیں) بھی ایجاد کر لی ہیں جس سے امریکہ و دیگر مغربی ممالک پر کپکپی طاری ہو گئی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق روس نے ایک ’’مائیکروویو گن‘‘ ایجاد کی ہے جس سے یہ موت کی شعاعیں خارج ہوتی ہیں جو کسی بھی ڈرون طیارے، میزائل یا ایٹمی ہتھیار کو ایک کلومیٹر کے فاصلے سے ناکارہ بنا سکتی ہیں۔ ان شعاعوں کے باعث بغیر انسان کے چلنے والے کسی بھی فضائی طیارے یا میزائل کا ریڈیوسسٹم ناکارہ ہوجائے گا اور اس کو آپریٹ کرنے والے اس کا کنٹرول کھو دیں گے جس سے وہ گر کر تباہ ہو جائے گا۔یہ مائیکروویو گن روسی ادارے یونائیٹڈ انسٹرومنٹ مینوفیکچرنگ کارپوریشن نے تیار کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس طرح کے ہتھیاروں کو ڈائریکٹڈ انرجی ویپن کہا جاتا ہے جو مختلف شکلوں میں اس سے قبل بھی بنائے جاتے رہے ہیں۔ ان ہتھیاروں میں الٹرا ہائی فریکوئنسی توانائی کے ذریعے ایئرکرافٹ وغیرہ کے الیکٹرونک ?لات کو نشانہ بنا کر منجمد کر دیا جاتا ہے۔ اس گن میں ایک ریفلیکٹر انٹینا استعمال کیا گیا ہے جس کے ذریعے جنریٹر سے پیدا ہونے والی مائیکروویوز ٹارگٹ پر مرکوز ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں ایک ٹرانسمیشن سسٹم نصب کیا گیا ہے جو شعاعوں کو ٹارگٹ پر فائر کرتا ہے۔ یونائیٹڈ انسٹرومنٹ مینوفیکچرنگ کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’’ایسے ہتھیاروں کے کارگر نمونے اس سے قبل تیار کیے جا چکے ہیں اور ان کا انتہائی موثر ہونا ثابت ہو چکا ہے۔یہ مائیکروویو گن بالکل مختلف قسم کا ہتھیار ہے اور روس میں یا باقی پوری دنیا میں اس کا کوئی ثانی نہیں ۔‘‘

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…