منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

چین اور بنگلہ دیش نے ہاتھ ملالیا،زبردست اعلان

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈ ھا کہ (آ ئی این پی) چین اور بنگلہ دیش نے مختلف شعبوں میں با ہمی تعا ون کو تز ویرا تی شرا کت داری کی سطح تک لے جا نے پر اتفاق کیا ہے۔چا ئنہ ر یڈ یو انٹر نیشنل کے مطا بق چین کے صدر شی جن پنگ اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے درمیان اہم ملا قا ت میں مختلف شعبوں میں تعاون کو فرو غ دینے کے حوا لے سے تفصیلی تبا دلہ خیال کیا گی، ملا قات میں چین کے صدر نے کہا کہ دو ہزار دس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اہم عالمی و علاقائی امور سمیت سیاسی ،معاشی ، سلامتی اور ثقافتی شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین بنگلہ دیش کی معاشی سماجی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔صدر شی نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ کے تحت بنگلہ دیش بیرونی ممالک سے روابط کو وسعت دیتے ہوئے قومی خوشحالی کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور بنگلہ دیش نے سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد گزشتہ اکتالیس برسوں کے دوران اندرونی و بیرونی پالیسیوں پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے اور اس کو مدنظر رکھتے ہوئے فریقین دوستانہ تعلقات اور شراکت داری کو مزید تقویت دیتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیں۔حسینہ واجد نے کہا کہ بنگلہ دیش معاشی میدان میں چین کی کامیابیوں کو سراہتا ہے اور ون بیلٹ ون روڈ کے تحت چین کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش چین ،بھارت ، میانمار اور بنگلہ دیش کو ملانے والی اقتصادی راہدری کی حمایت کرتا ہے۔شیخ حسینہ نے کہا کہ بنگلہ دیش توانائی ،بجلی ،ٹیکنالوجی ،ذراعت ، پانی کے وسائل ، سرمایہ کاری ، ٹرانسپورٹ اور روابط کے فروغ کے حوالے سے بنیادی تنصیبات کے شعبوں میں چین کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…