اسلام آباد (این این آئی) افغان سفیر عمر زاخیلوال نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کر دی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں متعین افغان سفیر عمرزاخیلوال نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ ایک عظیم منصوبہ ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے۔افغان سفیر نے کہا کہ جو چیز پاکستان کیلئے اچھی ہے وہ پورے خطے کے لیے بھی فائدہ مند ہوگی ٗ افغانستان اس عظیم منصوبے کا حصہ بن کر ملک میں جاری کئی عشروں پر محیط جنگ کی تباہ کاریوں اور نقصانات کاازالہ کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کی صدر نے بھی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں پاک چین راہداری منصوبیکا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ٗ سعودی عرب بھی اس منصوبے میں شامل ہونے کا خواہاں ہے۔