قاہرہ(این این آئی)مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ خلیجی ساتھیوں کے ساتھ قر یبی تعلقات برقرار رہیں گے، مصر تاہم عرب خطے کی سلامتی و تحفظ کے لیے آزادانہ طور پر اپنی پالیسیوں پر بھی عمل پیرا رہے گا۔غیرلکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر اور سعوی عرب کے مابین شام کے موضوع پر حالیہ سفارتی کشیدگی کے بعد عبدالفتاح السیسی کا یہ پہلا بیان تھا۔ اس موقع پر انہوں نے تصدیق کی کہ سعودی عرب نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مصر کو تیل کی ترسیل روک دی ۔ السیسی کا شمار سعودی عرب کے حلیفوں میں ہوتا تھا۔