جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کے ساتھ آج نئی تاریخ رقم ہوگی،روس کے صدارتی ترجمان کا اعلان،تفصیلات جاری

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی)روس نے توقع ظاہر کی ہے کہ ہفتہ کو دہلی اور ماسکو کے درمیان جدید فضائی دفاعی نظام کی فروخت کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔کریملن کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ روس اور بھارت کے درمیان جدید ایس 400 میزائلوں کی فروخت کا معاہدہ ہوا ہے۔کریملن کے ترجمان نے کہا کہ اس معاہدے پر دستخط انڈیا کے شہر گوا میں ہوں گے جہاں روسی صدر ویلادی میر پوتن برکس کے اجلاس میں شرکت کے لیے جائیں گے۔روسی میڈیانے کریملن کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ روسی صدر انڈیا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ایس 400 ٹرائمف اینٹی میزائل ڈیفنس نظام اور دیگر معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔یاد رہے کہ روس نے ایس 400 زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نظام شام میں لگایا ہے۔اس سے قبل انڈیا نے روس کے حریف امریکہ سے رواں برس کے آغاز پر ایک دوسرے کی فوجی تنصیبات اور ساز و سامان کے استعمال سے متعلق ایک اہم معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔گذشتہ ماہ کے اواخر میں روسی بری فوج کا ایک دستہ پہلی مرتبہ مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے پاکستان پہنچا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ برس اگست میں پاکستان اور روس کے درمیان ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر کی خریداری کا معاہدہ بھی طے پایا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…