سرینگر (این این آئی) بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پر الزام لگائے ٗفارو ق عبداللہ نے بھانڈہ پھوڑ دیا،مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلی فاروق عبد اللہ نے اڑی حملے پر ردعمل دینے سے انکار کردیا۔مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فارو ق عبداللہ نے ہی کہہ دیا،انہیں اڑی واقعہ سے کوئی مطلب نہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان جب تناؤ بڑھتا ہے ،دہشت گردی بھی بڑھ جاتی ہے۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت مسائل بات چیت سے حل کریں ،انہوں نے واجپائی کے الفاظ بھی دہرائے کہ دوست بدلے جاسکتے ہیں پڑوسی نہیں ۔فاروق عبداللہ نے مقبوضہ کشمیرمیں سیاسی قیدی بنائے گئے افرادکی رہائی کامطالبہ بھی کیا۔