پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کے صدر اولاندے کا اسلام کے خلاف ایک بیان ان کے گلے پڑ گیا، اولاندے کے بیان پر صدارتی انتخاب کے موقع ان کی پارٹی میں تقسیم کا خدشہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیرس پر ہونے والے حملوں کے بارے میں شائع ہونے والی ایک کتاب میں فرانس کے صدر اولاندے کا ایک اقتباس شائع ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ سچ ہے کہ ہمیں اسلام سے مسائل ہیں اور اس بارے میں کسی کو کوئی شبہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام اس حوالے سے مسئلہ نہیں ہے کہ وہ کوئی خطرناک مذہب ہے بلکہ مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب اسلام کو فرانس کا سرکاری مذہب بنانے کی بات ہوتی ہے،ان کے اس بیان کے بارے میں کتاب کے دونوں مصنفین کا کہنا ہے کہ ایک صدر کو اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہیے ۔فرانس کی اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ اولاندے گذشتہ ساٹھ برسوں کے سب سے غیر مقبول صدر ہیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ اپنا وقت حکومتی امور میں زیادہ لگائیں اور صحافیوں سے بات چیت میں کم۔
اسلام مخالف بیان فرانسیسی صدر کے گلے پڑ گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































