منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ترک فوج ہمارے ملک سے نکل جائے ورنہ ہمیں نکالناآتاہے،اہم ترین رہنما کے صبر کا پیمانہ لبریز،دھمکی دیدی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق میں اہل تشیع کے ایک سرکردہ رہ نما اور الصدر گروپ کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے ترک فوج کی عراق میں مداخلت کو ’جارحیت‘ قرار دیتے ہوئے ترکی سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الصدر نے نے ترکی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’عراقی عوام کو بچانے کا دعویٰ کرنے والا ترکی اپنے عوام کو ظلم اور خطرات سے بچانے کی فکر کرے اور عراق سے اپنی فوجیں فوری واپس بلائے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ایردوآن عزت سے عراق سے نکل جائیں ورنہ ان کی فوج کو مار بھگایا جائے گا۔مقتدیٰ الصدر نے کہا کہ پوری عراقی عوام ترکی کی عراق پر فوج کشی کو ننگی جارحیت سمجھتی ہے۔ ہم ترکی کی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مسترد کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں الصدر کا کہنا تھا کہ اگرعالمی اور علاقائی معاہدے ترکی کو عراق میں مداخلت کی اجازت بھی دیتے ہیں تو ہمیں ان معاہدوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ یہ ترکی کا اپنا معاملہ ہے جس سے ہمیں کوئی سروکار نہیں۔ مگر ہم ترک فوج کو عراق میں کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ منگل کے روز ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک بیان میں عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حیدر العبادی اپنی اوقات میں رہیں ورنہ انہیں ان کی اوقات یاد دلائی جاسکتی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…