اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنیساں)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں میں بھارت کاکردارہمیشہ اہم رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ جب یمن میں پھنسے بھارتی شہریوں کونکالاجارہاتھاتو بھارتی فوج نے چندپاکستانیوں کوبھی نکالا، یہ بھارتی فوج کی انسانیت کی ایک مثال ہے۔بھوپال می ںاپنے خطاب میں بھارتی وزیراعظم نے کہاکہ دونوںعالمی جنگوں کے دوران ڈیڑھ لاکھ بھارتی فوجی لڑے اورجان قربان کی،دنیا کویہ بات کبھی نہیں بھولنی چائیے،کسی کی ایک انچ زمین کواپنابنانے کیلئے کبھی جھگڑانہیں کیا،جب ہم مسلح افواج کاسوچتے ہیں تو ہم ان کی بہادری اورقدرتی آفات میں ان کے کردار کویاد کرتے ہیں۔نریندرمودی نے کہاکہ بھارتی مسلح افو اج کومقبوضہ کشمیرمیں اکثرپتھرائو کاسامناکرناپڑرہاہے لیکن ہماری فوج اپناکام جاری رکھے ہوئے ہے اورہرخطرے سے لڑنے کےلئے تیارہے ۔