ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اور روس میں کشیدگی کے بعد دنیا خطرناک موڑپر آگئی ہے۔ ماسکو نے سرد جنگ دور کے فوجی اڈے بحال کرنے کے اعلان کے بعد بین الابراعظمی میزائل کا تجربہ کیاہے۔ امریکا نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو جدید بنانا شروع کردیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شام اور یوکرین کے تنازعات پر امریکا اور روس نے بڑے تصادم کی تیاری شروع کردی۔ روس نے آبدوز سے بین براعظمی میزائلوں کے تجربات شروع کردیئے۔ روسی حکام کے مطابق آبدوز سے داغے گئے بین البراعظی میزائلوں نے روس کے شمال میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔رواں ہفتے روس کے نائب وزیر دفاع نے شام میں مستقل فوجی اڈہ بنانے اور کیوبا و ویتنام میں سابق سویت یونین کے فوجی اڈے بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکا لیزر ہتھیاروں کے تجربے کرچکاہے اور اب ایٹمی ہتھیاروں کو جدید بنارہاہے۔ جرمن چانسلر اینگلا مرکل اور فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے روس کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ شام میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ تینوں رہنماؤں شام کے تنازعے کے علاوہ یوکرین پر گفتگو کی۔