جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’بھارت کا جنگی جنون ‘‘ کونسے ملک سے کیا چیز خریدنے جارہا ہے ؟اہم خیز انکشافات

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )’’بھارت کا جنگی جنون ‘‘کونسے ملک سے کیا چیز خریدنے جارہا ہے ؟اہم خیز انکشافات ,جنگی جنون ، بھارت نے روس سے جدید ترین اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جو دنیا کا سب سے جدید میزائل ڈیفنس سسٹم ہے۔ اس سسٹم کو ایس 400 یا ’ ٹرمپف‘ (فتح) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ معاہدہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندرا مودی اور روسی صدر ولادمیر پیوٹن کے درمیان ہوگا جس میں روس ایس 400 ٹرمپف میزائل سسٹم فراہم کرے گا جو درمیانے اور طویل درجے پر کام کرسکتے ہیں ۔ روس نے حال ہی میں اسے شام میں بھی آزمایا ہے۔روس نے اس معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے پر دونوں ممالک کے سربراہان دستخط کریں گے جس کے لیے دونوں رہنماؤں کی ملاقات بھارتی شہر گووا میں بروز ہفتہ متوقع ہے جہاں وہ برکس سمٹ میں ملاقات کریں گے۔ روس کا کہنا ہےکہ اس کے علاوہ بھارت کو دیگر جنگی سامان بھی فراہم کیا جائے گا جب کہ روسی صدر کے ترجمان کے مطابق یہ اب تک کا سب سے جدید میزائل ڈیفینس سسٹم ہے، ایس 400 سسٹم بہ یک وقت 300 ٹارگٹس کو نشانہ بناسکتا ہے اور ایک وقت میں کئی کلومیٹر سے اڑنے والے مخالف میزائلوں کو گراسکتا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت روسی اسلحے کا بڑا خریدار رہا ہے اور مودی حکومت نے روسی ہتھیاروں کو جدید بنانے کے لیے 100 ارب ڈالر کی خطیر رقم رکھی ہے۔ جبکہ دوسری طرف بھارت و روس مشترکہ طور پر سویلین طیارے اور ہیلی کاپٹر بنائیں گے۔ یہ ہیلی کاپٹر 1100کلو گرام وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس کی رفتار ڈھائی سو کلو میٹر فی گھنٹہ ہے،بھارتی اخبار کے مطابق روسی وزیر تجارت و صنعت میندیس منتروف نے بتایا کہ بھارت نے باقاعدہ طور پر روس سے درخواست کی ہے کہ بھارت کیلئے سویلین طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی مشترکہ پیداوار شروع کی جائے۔اس درخواست کے پیش نظر روس اس منصوبے کیلئے تیار ہے۔ اس کے تحت 226T ka-ہیلی کاپٹرز بھی تیار کیے جائیں گے۔ یہ ہیلی کاپٹر 1100کلو گرام وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس کی رفتار ڈھائی سو کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…