منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

’’ہم پاکستان کی ہر طرح سے حمایت کرتے ہیں‘‘ پاک فوج کے ساتھ جنگی مشقیں کرنے کا اعلان

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں ، پاکستان دفاعی شعبے میں بہت ترقی کر چکا ہے اور آذربائیجان کو عسکری تربیت فراہم کر سکتا ہے۔پاک فوج کیساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران پاک فوج کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کو تسلیم کرنے والے پہلے ممالک میں شامل ہے تاہم آذربائیجان پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا اور پاک فوج کیساتھ بھی تعاون کریں گے۔آذربائیجان کے صدر نے آرمینیا کو تسلیم نہ کرنے پر پاکستان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمار ا قریبی دوست اور اہم اتحادی ہے تاہم مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ ہونا افسوس ناک ہیجسے یو این او کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔الہام علیوف کا مزید کہنا تھا کہ عالمی فورمز پر پاکستان اور آذربائیجان ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں اور آج وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ مذاکرات میں دفاعی شعبے میں تعاون پر بات ہوئی ہے تاہم پاکستان کے ساتھ سیاسی تعلقات اور رابطوں کو فروغ دیں گے۔’’دعوت قبول کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف کے شکر گزار ہیں ‘‘۔نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے پاکستان کی تعریف اور حمایت کرنے پر آذربائیجان کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آذر بائیجان پاکستانیوں کے لیے دوسرے گھر جیسا ہے اور معاشی ترقی کی منزلیں تیزی سے طے کر رہا ہے۔’’آذربائیجان کی معاشی ترقی اور استحکام دیکھ کر خوشی ہوئی ‘‘۔دونوں ممالک کی دوستی قابل رشک ہے۔ آذر بائیجان کے ساتھ تجار ت کو مزید فروغ دیں گے۔آذربائیجان ترقی پزیر ممالک کیلئے رول ماڈل ہے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دونوں ممالک خطے میں امن چاہتے ہیں اور آذربائیجان کی جانب سے کشمیر کی حمایت قابل تعریف ہے۔مثبت تعلقات پر خوشی ہے۔ملتان سرائے دونوں مماالک کے تاریخی تعلقات کی عکاس ہے۔علاوقے کے متنازع مسائل مزاکرات سے حل ہونے چاہئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…