منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

’’پاکستان کیخلاف کیا کام کیا جائے گا؟‘‘ روس اور بھارت کے مابین تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روس اور بھارت کے درمیان ایس 400 اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم کے معاہدے پرآج ہفتہ کو دستخط کیے جائیں گے، دونوں ملک مشترکہ طور پر سویلین طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی بنائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز روسی صدارتی محل کریملن سے جاری بیان میں کہاگیا کہ ہفتہ کو گوا میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں صدر پیوٹن روس کے سب سے ایڈوانس ایئر ڈیفنس سسٹم کے بھارت کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے۔ملاقات میں ایک ارب ڈالر کے دو سو کاموف ہیلی کاپٹروں کی پروڈکشن کا منصوبہ طے پانے کی توقع کی جارہی ہے۔ روسی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات برکس اجلاس کی سائیڈ لائن ملاقاتوں میں ہوگی۔دوسری جانب ایک بھارتی اخبار کے مطابق روسی وزیر تجارت و صنعت میندیس منتروف نے کہا کہ بھارت نے باقاعدہ طور پر روس سے درخواست کی ہے کہ بھارت کیلئے سویلین طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی مشترکہ پیداوار شروع کی جائے۔درخواست کے پیش نظر روس اس منصوبے کیلئے تیار ہے، جس کے تحت ’کے اے 226 ٹی‘ ہیلی کاپٹرز بھی تیار کیے جائیں گے۔
دوسری جانب روس اور بھارت ہفتے کو گوا میں ہونے والے برکس سمٹ میں پانچ ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کرینگے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس اور بھارت مل کر 200 کیموف ہیلی کاپٹر تیار کریں گے، برکس سربراہی اجلاس سے قبل روسی صدر پیوٹن اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات میں معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔اس معاہدے کے تحت روس بھارت کوایس400میزائیل دے گا،بھارت اور روس مشترکہ طور پر ایک ارب ڈالر معاہدے کے تحت 200 کیموف 226 ٹی ہیلی کا پیٹر تیار کریں گے،جو بھارت کے پرانے ہیلی کاپٹروں چیتا اور چیتک کا متبادل ہوں گے۔روسی حکام کا کہنا تھاکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن گوا میں ہونے والے برکس سمٹ میں تاریخ اس معاہدے پر دستخط کرینگے،روسی صدر برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت جائیں گے، اس دوران مودی اور روسی صدر کے درمیان ملاقات متوقع ہے، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان اس معاہدے پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے، بر کس سربراہی اجلاس 15 اکتوبر سے بھارت کے شہر گوا میں شروع ہو رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…