جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور روس کی دوستی نے بھارت کی نیندیں حرام کر دیں ۔۔۔! کبھی ناراض بیوی تو کبھی ضدی بچوں والی حرکتیں شروع

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)پاکستان کے ساتھ روس کی جنگی مشقوں نے بھارتی حکام کی راتوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں اور تمام تر کوششوں کے باوجود ناکامی کے بعد اب نئی دلی نے ماسکو کو تعلقات متاثر ہونے کی دھمکیاں بھی دینا شروع کر دی ہیں۔ 14 اکتوبر کو روسی صدر ولادمیر پیوٹن بھارت آرہے ہیں جہاں وزیراعظم مودی اس مسئلے کو بھرپور انداز میں اٹھائیں گے،بھارتی میڈیا کے مطابق ماسکو میں تعینات بھارتی سفیر پنکج سرن کا روسی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ روسی فوجی تعاون اور مشترکہ مشقوں سے بھارت اور روس کے تعلقات میں سرد مہری پیدا ہوسکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 14 اکتوبر کو روسی صدر ولادمیر پیوٹن بھارت آرہے ہیں جہاں وزیراعظم مودی اس مسئلے کو بھرپور انداز میں اٹھائیں گے۔دوسری طرف روسی حکام نے بھارت کی اس فکر کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ روس اس طرح کی جنگی مشقیں خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ بھی کرتا رہتا ہے اس لئے کسی بھی ملک کو تعلقات کے حوالے سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔واضح رہے کہ پاک روس مشترکہ جنگی مشقیں بھارت کی آنکھ میں پہلے روز سے ہی کھٹک رہی ہیں، پہلے تو بھارتی میڈیا نے افواہیں اْڑائیں کہ اْڑی حملے کے بعد روسی فوج پاکستان نہیں آ رہی لیکن جب روسی فوجی دستے پاکستان پہنچ گئے تو بھارت کسی ناراض ضدی بچے کی طرح شکایتیں لگاتا پھر رہا ہے

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…