بیجنگ (آئی این پی )چین کی وزارت خارجہ برائے چین ایشیاء تعلقات کے قونصلر یووان نے کہا ہے کہ چین کسی بھی صورتحال چین پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ،چین پاک بھارت تعلقات بہتر ی کیلئے مصالحتی کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔یووان نے منگل کو ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ چین ہر حالت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے لئے مصالحتی کردار ادا کرنے کو بھی تیار ہیں،، امید ہے بھارت اور پاکستان میں مزید کشیدگی نہیں ہو گی ، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کریں گے ، امید کرتے ہیں بھارت کشیدگی کو مزید نہیں بڑھا ئے گا ۔ جنوب ایشیائی خطے میں طاقت کا عدم توازن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین سے پیک منصوبے کو مکمل کرنے میں پر عزم ہے ، سی پیک منصوبے پر بہت تیزی سے کام ہورہاہے، اب تک 17ارب ڈالر کے کام شروع ہو چکے ہیں ،سی پیک منصوبے کا مقصد جنوبی ایشیا میں اقت کا توازن بہتر کرنا ہے ، پاکستان نے مذاکرات کی بات کر کے اچھا عمل کیا کشمیر سمیت تمام معاملات مذاکرات سے حل ہوسکتے ہیں ۔