ماسکو (این این آئی)پاکستان دنیا میں انصاف اوربرداشت کے فروغ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔یہ بات تعلیم ،سائنس اورثقافت کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے میں پاکستان کے مستقل مندوب معین الحق نے پیرس میں یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے 200ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سماجی ترقی خصوصاً تعلیم، صحت، خواتین کو بااختیار اورثقافتی ورثے کومحفوظ بنانے کے شعبوں میں اپنے وسیع البنیادایجنڈے کیلئے یونیسکو کی مددکاخیرمقدم کرتاہے۔انہوں نے کہاکہ یونیسکو کے ملالہ فنڈمیں پاکستان کے ایک کروڑڈالرعطیہ سے عالمی سطح پر بچیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے ہمارا عزم ظاہر ہوتاہے۔