منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

متحدہ عرب امارات نئی بلندیوں پر،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی سیاحتی وتجارتی مرکز دبئی پہلے 828 میٹر بلند ’برج الخلیفہ‘ جیسی دنیا کی بلند ترین عمارت کا عالمی ریکارڈ رکھتا ہے مگر دبئی نے برج الخلیفہ سے بھی بلند تر عمارت کی تعمیر کا فیصلہ کر کے فلک بوس عمارتوں کی تعمیر میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق برج الخلیفہ سے بلند تر عمارت کے لیے ’برج خور دبئی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ دبئی کے گورنر الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے نئے بلند ترین برج کا افتتاح کیا ہے جسے سنہ 2020ء میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔’برج خور دبئی‘ اب تک کی دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ سے کئی حوالوں سے مختلف ہو گا۔ بلندی میں برج الخلیفہ سے اونچا ہونے کے ساتھ اس میں کئی لگڑری اپارٹمنٹس، ایک بڑا لگڑری کانفرنس ہال، ایک بڑا ہوٹل، پارکنگ، باغیچوں اور جدید ترین سہولیات سے آراستہ حوض اس کی پہچان ہوں گے۔نئے برج کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ نئی بلند ترین عمارت کی تعمیر کا مقصد مستقبل میں مختلف شعبوں میں زیادہ جدت لانا اور معاصر سہولیات سےآراستہ ماحول فراہم کرنا ہے۔خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں ’اعمار پراپرٹیز‘ نامی تعمیراتی فرم نے انکشاف کیا تھا کہ دبئی میں ایک نئی بلند ترین عمارت کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا جس پر ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم خرچ کی جائے گی۔ اس کا افتتاح سنہ 2020ء میں ایکسپو نمائش کے موقع پر کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ لاکھوں لوگ اس کی سیر میں دلچسپی لیں گے۔خیال رہے کہ آٹھ سو اٹھائیس میٹر بلند برج الخلیفہ کی تعمیر جنوری 2010ء میں مکمل ہوئی تھی جس ڈیڈھ ارب ڈالر خرچ ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…