ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہم پاکستان پر چڑھائی کرنے ہی والے تھے کہ ہمارے وزیر اعظم نے ۔۔۔۔! بھارتی آرمی چیف نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ہنس پڑیں گے

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نئے شوشے چھوڑنے کے ماہر ملک بھارت نے کہا ہے کہ ہم پاکستان پر 1999میں حملہ کرنے والے تھے مگر اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے ہمیں جنگ سے روک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ وی پی ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ 1999ءمیں بھارتی افواج نے پاکستان میں داخل ہونے کو تیار کہ اس وقت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے عالمی دبائو پر انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔ایک تقریب سے خطاب میں جنرل (ر) وی پیملک نے بڑھک لگائی کہ بھارت کو پاکستان پر دبائوکے لئے عالمی برداری کی منتوں کے بجائے اس پر یہ واضح کردینا چاہیے کہ اگر پاکستان دہشتگردوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھتا ہے تو بھارت کے پاس جنگ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ چین نے پاکستان کے ساتھ سرحد سیل کرنے کا بھارتی فیصلہ نا معقول قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے مقامی اخبار نے چینی ریسرچ فیلو ہوڑیونگ کا انٹر ویوکیا جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں اڑی واقعے کی اب تک جامع تحقیقات نہیں ہوئی جبکہ شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ اڑی واقعے کے پیچھے پاکستان نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ سرحد سیل کرنے کا بھارتی فیصلہ نامعقول ہے اور یہ پاک بھارت باہمی تعلقات کے لیے دھچکا ثابت ہو گا۔ہوڑ یونگ نے مزید کہا کہ سرحد سیل کرنے کا بھارتی فیصلہ سرد جنگ کی ذہنیت کا عکاس ہے
دوسری جانب پاکستان سے سرحدی کشیدگی کے باعث بھارتی فوج پر اسلحے اور لاجسٹکس کے حوالے سے دباؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔ وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی یونٹس کو چھوٹے اسلحے اور گولہ بارود کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ بعض معاملات میں تو سرحدی یونٹس کے پاس اتنا اسلحہ اور گولہ بارود بھی نہیں کہ بھرپور سرحدی کشیدگی کے دوران تین چار دن بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھ سکیں۔ ایسے میں اگر فل سکیل جنگ چھڑجائے تو بھارتی فوج کے لئے انتہائی مشکلات پیداہوسکتی ہیں۔ٹائمز آف انڈیا گروپ آف پبلی کیشنز کے تحت شائع ہونیو الے ’’اکنامک ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اعلیٰ حکام اور وزارت دفاع کیا یگزیکٹوز نے بتایا کہ حکومت نے اسلحہ تیار کرنے والے اداروں اور سپلائرز کو اضافی اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کے لئے بھرپر الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…