اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب کی حکومت نے ایک بار پھرشام میں نہتے شہریوں کے قتل عام اور تباہی وبربادی کی شدید مذمت کرتے ہوئے شامی قوم کو کشت وخون سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ریاض میں منعقدہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں تمام عرب ممالک، مسلم دنیا اور عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ وہ شام میں جاری قتل عام بند کرانے کے لیے یکساں اور ٹھوس موقف اپنائیں اور جنگ سے متاثرہ شامیوں تک امداد پہنچانے کے لیے مربوط کوششیں کریں۔ کابینہ کے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ شام میں جنگ سے متاثرہ شہریوں تک امداد پہنچانے کے لیے محفوظ زون اور حملوں سے محفوظ کوری ڈور قائم کیے جائیں تاکہ شامی رجیم کے ظلم کے ستائے شہریوں کو خوراک اور ادویات پہنچائی جا سکیں۔کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کو عالمی توانائی ایجنسی کے اصولوں کے مطابق پرامن جوہری توانائی کے حصول اور اس کے استعمال کا حق حاصل ہے۔ اگر بین الاقوامی توانائی ایجنسی اپنی نگرانی میں کسی ملک کو پرامن جوہری تونائی کے استعمال کی اجازت دیتی ہے تو اس پرکسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ اجلاس میں شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی جامع تحقیقات اور اسد رجیم پر جوہری ہتھیاروں کے حصول پر پابندیوں کا بھی مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں ’خلیج کی ڈھال 1‘ مشقوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان مشقوں کے دوران سعودی فوج کی پیشہ وارانہ کار کردگی پر اطمینان کااظہار کیا گیا ہے۔
عرب ممالک شام میں قتل عام بند کرائیں: سعودی عرب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ونڈر بوائے
-
سوزوکی نے اپنی مشہورزمانہ گاڑی پربڑی آفر لگا دی
-
750 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے لکھ پتی بن گئے
-
بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟
-
پاکستان بھر میں کل 15 جنوری کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
-
ہمارا جہاز، طیارہ اوریونٹ کہاں ہے پاکستان کو سب پتہ تھا، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل
-
بھائیوں کے سامنے بہن اغوا، بااثر زمیندار کی ڈیرے پر لے جاکر لڑکی کیساتھ زیادتی
-
فضائی روٹس بند،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا نیا نوٹم جاری
-
عمرہ پر جانے والوں کیلئے خوشخبری
-
پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟ پاکستانی عوام کے لیے بڑی خبر
-
چار ہزار سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ، ایف آئی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا
-
سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدنے والے افراد ہوشیار ہوجائیں
-
امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے ویزا پراسیسنگ غیر معینہ مدت تک منجمد کر دی















































