اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

امریکی بیڑے پرحوثی باغیوں کا حملہ منظم دہشت گردی ہے،سعودی عرب

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب نے یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں اور علی صالح کی حامی ملیشیا کی جانب سے بحر احمر میں موجود امریکی بحری بیڑے پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے منظم دہشت گردی قرار دیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا کہ جمہوریہ یمن کے ساحل کے قریب بحر احمر میں امریکی بحری بیڑے’میسن‘ پر راکٹوں سے حملہ یمنی باغیوں کی منظم دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سمندر میں موجود امریکی بحری بیڑے پرحملہ بحری ٹریفک کو خطرے میں ڈالنے اور ایران نواز عناصر کے ساتھ مل کر آبنائے باب المندب سے تجارتی قافلوں کو گذرنے سے روکنا ہے۔سعودی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکی بحری بیڑے پر حوثی باغیوں کا حملہ یکم اکتوبر 2016ء کو باب المندب بندرگاہ پر اماراتی بحری جہاز پرحملے اور 9 اکتوبر کو سعودی عرب پر مسلسل بیلسٹک میزائل حملوں ہی کا تسلسل ہے۔ حوثی باغی یمن میں قیام امن کے لیے منظور کردہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 پرعمل درآمد کی راہ میں رکاٹ کھڑی کرنے کے ساتھ ساتھ مسئلے کے سیاسی حل کی راہ میں دانستہ رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔ بحری جہازوں اور سعودی عرب پر مسلسل میزائل حملے اس بات کا سب سے بڑا ثبوت ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…